اسلام آباد(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی۔
چند روز قبل معروف ویب سائٹ کی جانب سے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پاک سوزوکی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ شفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبر یکسر غلط اور جعلی ہے۔ لمحہ حال تک پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی کسی بھی گاڑی کی قیمت کم نہیں کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں