یکم نومبر سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول 20 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے 16 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں چالیس روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ہوگئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ جمعہ کو ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن پانچ روہے مہنگے ہوئے، 800 گرام نمک 1 روہے، لہسن فی کلو چار روپے مہنگا ہوا،دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلینڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کا بیس کلو تھیلہ پینتالیس روپے کمی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔ جس کے باعث کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں