بنگلورو (پی این آئی) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے 48 ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا وقار یونس کا 31 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، انہوں نے آسٹریلین پیسر مچل سٹارک کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا ۔
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاہین آفریدی نے 54 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں وہ اب تک 23.17 کی اوسط سے 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ سابق کیوی پیسر شین بانڈ 48 میچز میں 92 وکٹیں لیکر اس فہرست میں دوسرے ، پاکستان کے وقار یونس اور آسٹریلیا کے بریٹ لی 88، 88 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا ۔ اسامہ میر نے 10 رنز پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا۔ بعدازاں دونوں آسٹریلوی اوپنرز نے سنچریاں مکمل کرلیں اور ٹیم کا سکور 214 رنز تک پہنچایا۔ ڈیوڈ وارنر نے 85 گیندوں پر 6 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ مچل مارش نے 6 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔ پاکستان کے لیے پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے 33.5 اوورز میں 259 رنز پر حاصل کی۔ مچل مارش 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکس ویل بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اسامہ میر نے اسٹیو اسمتھ کو 7 رنز پر پوویلین واپس بھیجا۔ پاکستان کو چوتھی اور بڑی کامیابی ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں ملی جو حارث روف کی گیند پر 325 کے مجموعی سکور پر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 163 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے، جوش انگلس 13 رنز بناکر حارث روف کا دوسرا شکار بنے۔ 8 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی گری جو حارث رؤف کا تیسرا شکار بنے۔ شاہین آفریدی نے آخری اوور کی پہلی 2 گیندوں پر مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آوٹ کردیا، یوں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں