آٹا مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 3روپے کی کمی کردی گئی۔ 3روپے کمی سے قیمت175روپے سے کم ہو کر 172روپے فی کلو ہو گئی۔ آٹا چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اور بجلی کے بل کم نہیں ہوئے۔ آٹا چکی مالکان نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے پر آٹے کی قیمت میں کمی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں