سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں