8 اکتوبر 2005 کے سانحہ میں عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کے تحت مثالی کردار ادا کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کاتباہ کن زلزلے کی برسی کے موقع پر پیغام

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 8اکتوبر2005کے سانحہ میں عالمی برادری نےانسانی ہمدردی کے تحت ایک ایسا مثالی کردار ادا کیاجس نے پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل جیت لیئے۔ ہمیں امید نو کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ جن ممالک نے اس سانحہ میں ہماری مدد کی ان کی خدمات کویادرکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 08اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد حکومت پاکستان اورپاکستانی قوم اس سانحہ کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک ایسی زنجیر بن گئی جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بڑھے اور ناممکن کام ممکن ہوا۔شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغا م میں انہوں نے کہا کہ 2005میں ہونے والے زلزلہ کے بعدآزاد خطہ میں تعمیر و ترقی اور متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجڑی بستیاں آبادیوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ صحت اور تعلیم کے سیکٹر کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے 52ارب روپے کی خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔تاکہ مرحلہ وار بحالی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صحت کے شعبہ میں بیرونی ممالک کے تعاون سے ہسپتالوں اور کئی دوسرے مراکز کی تعمیر مکمل جب کہ ایسے کئی پراجیکٹ کی تعمیر عالمی معیا ر کے مطابق ہو رہی ہے اور جدید طبی سہولتیں اور رسل و رسائل کیلئے بین الاقوامی معیارکی شاہرات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان سب تعمیراتی سرگرمیوں میں تعمیر نو پر مامور قومی اداروں نے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ہر شہر اور گاؤں میں جدید سہولیات فراہم کرینگے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں