کراچی(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس بحال کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے بینک اکائونٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کیے تھے۔بینک اکائونٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔بینک اکائونٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں