اسلام آباد (پی این آئی)چینی، مرغی، انڈے اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 498 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 70 روپے کی کمی ہوئی ، انڈے بھی 18 روپے سستا ہونے کے بعد فی درجن کی قیمت 285 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی بھی 159 روپے جبکہ پرچون میں چینی 166 سے 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز میں چنے اور دال ماش کی فی کلو قیمت 30 روپے کم ہوئی ہے جبکہ بڑی ڈبل روٹی 10 روپے اضافے کے بعد 230 روپے اور چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 130 روپے کی ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں