اسلام آباد (پی این آئی)ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 784 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں