ایشیا کپ، شاداب خان نے مثال قائم کر دی

لاہور(پی این آئی) بھارت سے میچ میں شاداب خان نے اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال قائم کردی۔ ابتدائی 4وکٹیں جلد گرنے کے بعد ایشان کشن اور ہردیک پانڈیا اسپنرز کیخلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لا رہے تھے، ایسے میں ایشان کو جوتے کا تسمہ باندھنے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر گلوز حائل ہو گئے، شاداب خان نے ان کی پریشانی کو سمجھا اور مدد کیلیے آگئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پاکستانی آل راؤنڈر کی اسپورٹسمین اسپرٹ کو سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close