اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کے شہر ملتان میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملتان میں دودھ دہی کی قیمتوں میں ہو شربا آضافہ ہو گیا۔ شہر میں دودھ 150 سے 180 روپے جبکہ دہی180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ڈیری فارم مالکان نے سارا ملبہ پیٹرول بجلی سمیت جانوروں کی مہنگی خوراک پر ڈال دیا۔ جس کے باعث قیمتوں میں خود ساختہ آضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں