نگران حکومت کیا کرے گی؟ پی آئی اے نے اُڑان بھرنے کیلئے حکومت سے 23 ارب روپے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(انٹرنیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اُڑان بھرنے کے لیے نگراں حکومت سے 23 ارب روپے کا مطابہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت قومی ایئر لائنز کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج مانگے جانے پر سٹپٹا گئی اور مینجمنٹ کو قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اے مینجمنٹ نے نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کر کے اپنا مطالبہ سامنے رکھا۔ پبلک سیکٹر میں نقصانات کرنے میں پی آئی اے کی پرواز سب سے اوپر ہے، ہر آنے والی حکومت قومی ائیر لائن کو بچانے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں