شاہین آفریدی کا ڈر، روہت شرما نے خاص تیاری شروع کردی

چنائی(انٹرنیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے پریکٹس شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کیا، شاہین کے سامنے کی تیاری کیلئے پیسر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا۔روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، روہت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے،

2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاپین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو کھیلنے پر بھی فوکس کر رہے ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔خیال رہے کہ ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے، افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میں بھی مقابلے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں