سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کا اضافہ۔۔ ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4600 روپےاضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ1 ہزار 46 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں