پاکستان میں 32 اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والے ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا ہو گیا ہے ۔۔۔ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60 فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں