اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی دارالحکومت کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا۔ 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہو گی۔ 72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی۔
دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر ہو گئی ہے ۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں