شہر کا موسم اچھا ہے، کے الیکٹرک نے سوئی گیس کا استعمال 33 فیصد کم کر دیا

کراچی(آئی این پی)کے الیکٹرک نے اچانک سوئی سدرن سے گیس کا استعمال 33 فیصد کم کردیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ کیا لیکٹرک نے اچانک سے 33 فیصد گیس کے استعمال میں کمی کردی ہے جب کہ ایس ایس جی سی کے بیان پر کے الیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ شہر کا موسم اچھا ہے اسی لیے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نہیں چاہیے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے لکھ کر دیا تھا کہ 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لیں گے، مرضی سے گیس کا استعمال مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔اس کے علاوہ سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ایک بجلی گھر یا یونٹ بند کیا ہے۔ادھر کے الیکٹرک کیگیس استعمال نہ کرنے سے 12 سے 27 اگست تک شہر میں گیس کی قلت کم رہنے کا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں