اسلام آباد (پی این آئی)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 287.46 روپے پر بند ہوا تھا۔






