مانسہرہ، بچوں نے 95 سالہ باپ کی دوسری شادی کر ا دی، 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں کی باپ کی پہلی بیوہ 2011 میں انتقال کر گئی تھی

مانسہرہ (پی این آئی) پکھوال چوک کے علاقے میں 95 سالہ بزرگ محمد ذکریا نے اپنےبچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی ہے۔۔۔عرب نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد ذکریا مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی ہیں جن کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد ذکریا مانسہرہ کی کاروباری شخصیت ہیں جو فصلوں اور بیچوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں تاہم وہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے لہٰذا انھوں نے کئی سال قبل اپنے بچوں سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا

تاہم اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم محمد ذکریا کا کہنا ہےکہ کئی برسوں بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے نے ان کے لیے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کروا دی ہے، محمدذکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں