پولیس ایک دفعہ پھر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی، وجہ کیا بنی؟

ڈیرہ اسماعیل خان ( پی این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ ماراہے۔۔۔خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر نہیں تھے، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے۔۔

۔سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کےخلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی۔۔۔اس حوالے سےعلی امین گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔۔۔

close