توشہ خانہ کیس، عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جج تبدیلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کو سنیں گے۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین کی اپیلوں پر فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔۔۔۔ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سیشن کورٹ درخواست کو دوبارہ سنے۔۔۔۔

ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے دلائل طلب کیے ہیں۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔۔۔۔

close