سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔۔ پاکستان میں سونے 2800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2401روپے کی کمی کے بعد 1لاکھ88 ہزار786 روپے ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالر فی اونس کی کمی سے1936 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں