اسلام آباد(پی این آئی) ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آفت ٹلی نہیں ہے آفت کا وقت تھوڑا آگے ہوگیا ہے، یہ ہمارا آخری چانس ہے۔ ماہر معاشیات خرم شہزاد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا آخری چانس ہے،اپنے خرچے کم کرنے پڑیں گے، آفت ٹلی نہیں ہے آفت کاوقت تھوڑا آگے ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخرمیں آئی ایم ایف کاایک اور ریویو آئے گا، ستمبر کے آخرمیں ہمارے ملک میں نگران حکومت ہوگی،
نگران حکومت کے دوران ہمارا ٹیکس کاٹارگٹ پورا نہیں ہوگا، ٹیکس کا ٹارگٹ پورا نہ ہونا ہمارے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں