لنکا پریمئیر لیگ، بابراعظم اور شعیب ملک کی ٹیموں کا آپس میں ٹاکرا کب ہوگا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

کولمبو (پی این آئی) لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کا چوتھا ایڈیشن کل سے کولمبو میں شروع ہوگا، اس لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ کل بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز اور شعیب ملک کی جفنا کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔بابراعظم کی کولمبو سٹرائیکرز میں نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز اور امام الحق بھی شامل ہیں، جفنا کنگز کی جانب سے شعیب ملک کررہے ہیں۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاہ نواز دھانی، حسن علی، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، عامر جمال بھی لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ جفنا کنگز کو ابتدائی تینوں ایڈیشن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں