حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی گرا دی، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ، بنیادی ٹیرف میں سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 4 روپے ، 201 سے 300 یونٹ تک والے کے لئے 5 روپے ، 301 یونٹ سے 400 تک 6 روپے 50 پیسے جبکہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیاذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں