پراپرٹی خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے مجموعی ٹیکس کی شرح 18.5 فیصد مقرر کردی ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے، اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے رہنما عمران میگرانی کے مطابق فائلر خریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا۔ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی اور ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس ملا کر فائلرز کے درمیان ایک ڈیل پر 8 فیصد ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومت کو ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں