سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی

کراچی (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی۔۔ ملک میں سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1884 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں