گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کردی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگایا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے ،35روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دیئے جائیں ، لیگی سینیٹر کا کہناتھا کہ ریڈیو پاکستان کا نائب قاصد پنشن نہ ملنے پر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا،ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو 3ماہ سے پوری تنخواہ نہیں ملی ۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں