وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے باغ سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر کی جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے باغ سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے انہیں قانون ساز اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رکن اسمبلی سردار ضیاء القمر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں