موجیں ہی موجیں، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2050 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1758 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں