آئی ایم ایف قرضے کے لیے بڑی پیش رفت، پاکستان کو امریکہ سے حمایت مل گئی

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضے کے اجراء کے لیے امریکہ سے حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے امریکی کانگریس کی رکن میکسین واٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضے کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسین واٹرز نے پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید سے ملاقات کی۔۔۔۔ ملاقات کے دوران میکسین واٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی اندرونی سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے مستحکم جمہوریت کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں