نصیر آباد، دھنی، زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد میں دھنی کے مقام پر زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔۔۔ علاقہ مکینوں احتجاجی مظاہرہ کرکے شاہراہ نیلم بند کردی حادثہ کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔۔۔ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کے علاقہ دھنی میں دریائے نیلم پربیلی برج لانچ کیا جارہا تھا کہ پل کا ڈھانچہ اچانک پھسل کر دریائے نیلم میں جاکرگرا مشینوں اور رسوں کے ذریعے پل کو کھینچنے میں مصروف مزدور دریائے نیلم میں جا گرے

پولیس کے مطابق تین مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے موقعہ پر موجود علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچا دیا ہے اس المناک حادثہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے نیلم شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی مظاہرین نے اس واقع کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں