ملک میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگیا ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں