بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے پی سی بی کا اہم فیصلہ آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹ سٹار بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دیدیا گیا ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں وہ بابر اعظم کی ورلڈ کپ تک کپتانی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس سے قبل نجم سیٹھی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ، ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، کپتان بابراعظم ، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں، گزشتہ دور میں قومی ٹیم ،ٹیسٹ ،ٹی ٹوینٹی کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبر پر تھی ، اب قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں