ڈالر کتنا سستا ہوگیا؟ انٹربینک سے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے بڑھا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 92 پیسے ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر آج 8 پیسے بڑھی ہے۔ گذشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 84 پیسے تھا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہوکر 289 روپے 50 پیسے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کےبعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کا ہوگیا ہے، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں