اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزرات داخلہ نے نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کےحوالے سے اباہم فیصلہ کر لیا ہے اور طے کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو وی وی آئی پی سیکورٹی دی جائے گی۔۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔۔۔ اس حوالے سےوزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔۔۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورے کی اہمیت کے حوالے سے ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد،کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے اورجڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے اور انتظامیہ اور پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سکیورٹی پلان بنانےکی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں