سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

مظفر آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ کی سزا کے خلاف حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔۔۔۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل کی سماعت آزادکشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل ہیں۔۔۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈووکیٹ رازق خان کر رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک روز قبل سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنا کر نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں