عوام کے لیے بری خبر ، چینی 24 روپے مہنگی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی )دار الحکومت میں چینی 24 روپے مہنگی ہوگئی۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 24 روپے اضافےکے بعد چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت 121 روپے ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 106 روپے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں