لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ شاداب خان کی تبدیلی غور کر رہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے 24سال کے شاداب خان 2020 میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔
دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی 20میچز میں کپتان بابر اعظم سمیت 5 سنیئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیے،دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،اب اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے اور ٹی 20دونوں فارمیٹس سے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہش مند ہے اور اس تناظر میں شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل 2023 میں منعقدہ ون ڈے اور ٹی 20سیریز سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاداب خان کی جگہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر کو کھلانے میں دل چسپی رکھتی ہے، پاکستان سپر لیگ 2023 میں دائیں ہاتھ کے بولر اسامہ میر نے ملتان سلطانز کے لیے 12میچوں میں 17وکٹیں حاصل کی تھیں اور افغانستان کے خلاف سیریز میں انہیں تین ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں