سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔۔ ملک میں سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق700روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ بھی 601 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1981 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں