انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

لاہور(پی این آئی)انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبارکے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر30 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں