رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی، نئی قیمت فی کلو کتنی؟

اسلام آباد(آئی این پی)رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی،وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89سے بڑھاکر 91روپے کلو ہو گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے،

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2روپے کا اضافہ ہے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105روپے فی کلو ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں