کسانوں کیلئے بھی بجلی مہنگی کرنے کااعلان

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔حکومت نے بجلی کی قیمت میں کسان پیکج کے تحت دی جانیوالی سبسڈی ختم کردی ہے جس سے کسانوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویڑن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے، پاور ڈویڑن نے وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کو بھی خط کی کاپی بھجوا دی ہے۔زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کی بجائے 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ملے گی، اس اقدام سے وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں