سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1810 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں