شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا۔شاہ نواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شائقین کو آگاہ کیا کہ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے میری دیکھ بھال کی،

آپریشن کے دوران ڈاکٹر میرے ساتھ موجود رہے ان کا شکر گزار رہوں گا۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں