اسلام آباد(پی این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی کے بعد منفی کردی ہے ۔فچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرضے بڑھ رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کا حصول بھی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
فچ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں لمبے عرصے کا قرض لینے کی ریٹنگ گرا دی گئی ہے ، پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں