امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں آج ایک ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔سال 2023 میں اب تک ڈالر 44 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 275 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں