کراچی(پی این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا فی تولہ2لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔۔ ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 6000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار 900روپے اضافہ ہوا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں