اسلام آباد (پی این آئی) قومی معیشت کو درپیش بحران کے حل کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔یہ بات اہم ہے کہ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق قطر سے بھکی اور حویلی بہادر شاہ کے بجلی گھر خریدنے کے لیے کہا جائے گا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نظم ونسق سنبھالنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
وزیر خزانہ کے دورے میں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں