لاہور (پی این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا۔ نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے عثمان خان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے۔






